Saturday, April 27, 2024

موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ مسافروں کیلئے درد سر بن گیا

موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ مسافروں کیلئے درد سر بن گیا
November 15, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ مسافروں کیلئے درد سر بن گیا۔ لمبی قطاروں میں انتظار کسی اذیت سے کم نہیں، شہری موٹروے ایم فور کو جی ٹی روڈ قرار دینے لگے ہیں۔ فیصل آباد میں ایم فور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر بیچ سڑک کے ٹول پلازہ، موٹرے کو دنیا میں اپنی نوعیت کے منفرد اعزاز سے نوازتا ہے۔ جو ایک سال بعد بحال ہونے پر مسافروں کیلیے اس قدر درد سر بن چکا کہ موٹروے پر سفر کرنیوالوں کو جی ٹی روڈ کا گماں ہوتا ہے۔ یہ منفرد ٹول پلازہ ٹیکنالوجی کے جدید دور میں بھی اپنے قدیم طور اطوار سے آگے نہ بڑھ سکا، ایم ٹیگ کی سہولت نہ کمپیٹرازڈ سسٹم، یہاں اب بھی مینول پرچی سسٹم ہے جہاں ہر گاڑی کیلیے دو بار پرچی لینا اور دینا پڑتی ہے، طویل قطاریں لگنے سے شہری تنگ آ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنڈی بھٹیاں ٹول پلازے پر ایم فور اور ایم ٹو موٹروے کی انتظامی حدود الگ ہوتی ہے جس بنا پراپنے اپنے حصے کا ٹول ٹیکس وصول کرنے کیلیے کمپنیوں نے مسافروں کو مشکل سے دوچار کر رکھا ہے، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود وزارت مواصلات شہریوں کی سنی ان سنی کر رہی ہے۔