Friday, April 26, 2024

موٹرسائیکلیں چوری کرنےوالا6رکنی فیملی گینگ گرفتار

موٹرسائیکلیں چوری کرنےوالا6رکنی فیملی گینگ گرفتار
October 18, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالا پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا چھ رکنی فیملی گینگ گرفتار کر لیا ،گینگ گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر شہروں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتا اور ڈی جی خان کے راستے یہ موٹرسائیکلیں  افغانستان بھیج دی جاتی۔ تفصیلات کےمطابق خاندان کا  ایک  فرد نہیں بلکہ پورا خاندان ہی چور نکلا ،جی ہاں خاندان کا ایک فرد آصف  جیل گیا جہاں اُس کی  سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اُستاد شہزاد سے ملاقات ہوئی  ملزم آصف نے میڈیا کو بتایا کہ شہزاد نے اُسے ایک ماسٹر چابی دی جس سے وہ چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل کا لاک کھول سکتا تھا جیل سے رہائی کے بعد آصف نے اپنے بھائیوں خرم اور شہزاد کو ساتھ ملا کر ایک گینگ بنایا جس میں بعد میں اُن کی بیویاں بھی شامل ہوگئیں، جو پولیس ناکوں سے اُن کی نکلنے میں مدد کرتی تھیں ۔ آصف کے مطابق انہیں ون ٹو فائیو موٹر سائیکل کے تیس ہزار جبکہ ہنڈا سی ڈی ستر کے پندرہ ہزار ملتے تھے ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ کا کہنا ہے کہ یہ چھ رکنی فیملی گینگ دراصل بین الاقوامی گینگ کے ساتھ کام کر رہا تھا جو موٹر سائیکلیں چوری کر کے ڈی جی خان کے راستے افغانستان پہنچاتا تھا۔ اس فیملی گینگ نے دوران تفتیش دو سو سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر کے افغانستان پہنچانے کا انکشاف کیا ہے۔ chorss chors