Thursday, May 9, 2024

موٹرسائیکلوں میں تصادم ، تین نوجوان جاں بحق

موٹرسائیکلوں میں تصادم ، تین نوجوان جاں بحق
January 25, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم کے تنیجے میں تین جونوان جان کی بازی ہار گئے ، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔ تیز رفتاری موت کا پیغام لے آئی  ، کراچی میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم  3 افراد کی جان لے گیا ، اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والا حادثے میں دونوں موٹرسائیکلیں مکمل تباہ ہوگئیں  ، حادثے میں تینوں نوجوان شدید زخمی ہوئے  جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا لیکن موت کو شکست نہ دے سکے ۔ حادثے میں جاں بحق صرف ایک شخص کی شناخت ہو سکی ، نصراللہ  طالبعلم تھا ۔ کراچی میں تیز رفتاری کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں ،سال 2019 میں گزشتہ 6 سال کے دوران سب سے زیادہ 803 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔