Wednesday, April 24, 2024

موٹرسائیکل چوری کےشبہ میں وکلاء نے کلرک کی دھلائی کردی

موٹرسائیکل چوری کےشبہ میں وکلاء نے کلرک کی دھلائی کردی
September 9, 2016
لاہور(92نیوز)موٹر سائیکل چوری کے شبہ میں وکلاء نے کلرک کی دھلائی کر دی اور دل کی بھڑاس نکال کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق رانا سجاد ایڈووکیٹ نے موٹر سائیکل چوری کے شبے میں وکلاء ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی کلرک کی دھلائی کر دی۔ رانا سجاد کے مطابق ان کے کلرک نے گذشتہ روز ان کی موٹرسائیکل چوری کی اور واقعہ سے مکر گیا۔ رانا سجاد نے کہا کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اپنے کلرک کو گاڑی چوری کرتے ہوئے پہچانا اور ملزم کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔ دوسری جانب کلرک ظفر اقبال نے کہا کہ وہ اپنی ہی موٹر سائیکل لے کر گیا جس موٹر سائیکل کی چوری کا اس پر الزام لگایا جا رہا ہے وہ اس کے اپنے نام رجسٹرڈ ہے۔ وکلاء نے مار کٹائی کے بعد کلرک کو پولیس کے حوالے کر دیا۔