Saturday, April 27, 2024

موٹرسائیکل چور منٹوں میں گھر کے باہر کھڑی بائیک لے اڑا

موٹرسائیکل چور منٹوں میں گھر کے باہر کھڑی بائیک لے اڑا
May 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں موٹرسائیکل چور بھی عیدی  مہم پر ہیں ،  خواتین کو بھی ساتھ ملا لیا، ناظم آباد میں گھرکے باہر سے کھڑی موٹرسائیکل چند منٹ میں چوری کرلی گئی ۔ کراچی میں چوروں نے عیدی مہم شروع کردی ،  وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا،موٹرسائیکلوں کی چوری بھی بڑھ گئی۔ موٹرسائیکل چور  گروہ نے  خواتین کوبھی وارداتوں میں شامل کرلیا ، ناظم آباد نمبر 4 میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کی ویڈیو میں خاتون سمیت تین ملزموں کو ریکی کرتے دیکھاجاسکتاہے۔ افطارکے وقت جب گلی میں سناٹاتھاملزم نے چند میں مہارت سے موٹرسائیکل اسٹارٹ کی اور باآسانی لیکر فرارہوگئے۔۔ کئی وارداتیں ایسی ہیں جن کی کوئی ویڈیو نہیں بن سکی ، پولیس ملزموں کوپکڑنے میں ناکام نظرآتی ہے۔