Friday, April 19, 2024

موٹرسائیکل پر بچے کی میت گھر لیجاتے باپ اور چچا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

موٹرسائیکل پر بچے کی میت گھر لیجاتے باپ اور چچا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
September 14, 2019
میر پور خاص ( 92 نیوز ) میر پور خاص میں موٹر سائیکل پر بچے کی میت گھر لےجاتے ہوئے باپ اور چچا ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ۔ تین  میتیں گھر پہنچنے پر  علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ سندھ میں صحت کے محکمہ کا برا حال ہو چکا ہے ، میت گھر منتقل کرنے کیلئے رقم  نہ ہونے پر سرکاری ایمبولینس  بھی دستیاب نہیں ہے ۔  میر پور خاص کے بچے کے انتقال پر ایمبو لینس کے پیسے نہ ہونے پر میت کو  موٹر سائیکل پر ہی  گھر منتقل کیا جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہو گئی  جس پر باپ اور چچا بھی  جاں بحق ہو گئے ۔ اندرون سندھ میں غریب پر سہولیات کے دروازے بند ہو چکے ہیں ، میرپورخاص کے اسپتال میں دو سال کا بچہ جاں بحق ہوا، والد نے میت گھر لےجانے کیلئے سرکاری ایمبولینس مانگی تو جواب ملا دو ہزار روپے دوگے تو سہولت ملے گی۔ غربت کے ہاتھوں مجبور والد بیٹے کی لاش موٹرسائیکل پر اپنے گھر کھپرو لے کر جارہا تھا کہ راستے میں ٹرک کی ٹکر سے باپ اور چچا کیول اور رمیش بھیل دونوں ہلاک ہوگئے، تین لاشیں ایک ساتھ گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ جی ڈی اے کی رہنما نصرت سحر عباسی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عذرا پیچوہو سے پوچھنا چاہئے صحت کا بجٹ کدھر جارہا ہے،ان کو تو جیل میں اے سی چاہئے لیکن غریب کیلئےایمبولینس بھی نہیں۔ وزیراعلیٰ نے معاملے کا نوٹس لےلیااور رپورٹ طلب کرلی جس پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز حیدرآباد نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تاہم حیرت تو اس بات کی ہے کہ جاری کردہ نوٹس کے مطابق انکوائری ایک ماہ بعد16اکتوبر کو ہوگی۔
[caption id="attachment_240616" align="alignnone" width="354"]موٹرسائیکل ‏ میت ‏ ٹریفک حادثے ‏ میر پور خاص ‏ ‏92 نیوز موٹرسائیکل پر بچے کی میت گھر لیجاتے باپ اور چچا ٹریفک حادثے میں جاں بحق[/caption]