Thursday, May 9, 2024

موٹرسائیکل ریسنگ کے دوران حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق

موٹرسائیکل ریسنگ کے دوران حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق
August 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  موٹرسائیکل ہوا میں اڑانے کا شوق اور جنون زندگی کا دشمن بن گیا ، گزشتہ رات کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نوجوان موٹرسائیکل ریسنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ، چاروں نوجوانوں کا تعلق کورنگی سے تھا ۔ کورنگی کے 4 دوستوں کا ایک ساتھ اٹھنا اور بیٹھنا تھا ، چاروں ایک ساتھ ہی موج مستی کیلئے موٹرسائیکلوں پر نکلے  لیکن تیز رفتاری کے باعث تمام دوست موت کی وادی میں چلے گئے ۔ چاروں بائیکرز کی شناخت سمیع شاہزیب، معیز اور صارم کے ناموں سے ہوئی  ، شاہزیب جانور خریدنے کا کہہ کر گھر سے گیا تھا،  موٹرسائیکل کا  مکینک ہونے کی وجہ سے دن رات ایک کرکے بہن اور بھائی کی شادی کا انتظام کررہا تھا ۔ حادثے میں جان گنوانے والا معیز گھر میں سب سے چھوٹا تھا  ، نوجوانوں کے اہلخانہ نے ٹریفک حادثے سے متعلق پولیس رپورٹ کو  ماننے سے انکار کردیا اور انکوائری کا مطالبہ بھی کردیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے پولیس کی جانب سےتیزرفتاری اور موٹرسائیکل ریسنگ کیخلاف ایکشن لیا جائے تو حادثات سے  بچا جاسکتا ہے  ۔