Saturday, April 20, 2024

موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ایک ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا

موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ایک ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا
September 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) موٹر وے زیادتی کیس کو ایک ہفتے سے زائد ہوگیا ، مرکزی ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔

موٹروے زیادتی کیس کے  ملزم عابد ملہی  کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ، کوئی پتہ نہیں چل سکا۔26تفتیشی ٹیمیں بھی ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام ، رہیں ۔ گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں ۔

قصور کے علاقے راؤ خاں والا میں ملزم کی گرفتاری کےلیے آپریشن کیا گیا جس میں  سی ٹی ڈی،سی آئی اے اور پولیس نے حصہ لیا ۔ کارروائی میں ملزم ہاتھ نہ آسکا تاہم پولیس نے  خاتون اور دو کزنز سمیت پانچ رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کےمطابق ملزموں کا عابد سے دو روز قبل رابطہ ہوا تھا ۔ اہل علاقہ کا کہناہے کہ عابد ملہی پولیس کے چھاپے سے قبل فرار ہوا۔

قلعہ ستار شاہ سے عابد ملہی کے ساتھ فرار ہونے والی دوسری  بیوی بشریٰ کوگرفتار کرلیاگیا ، جب کہ پولیس نے عابد کے بھائی صابر اور بہنوئی عارف کو بھی فورٹ عباس سےحراست میں لےلیا۔

ذرائع کےمطابق ملزم کو پولیس مقابلے میں مارے جانے کاخدشہ تھا اس لیے وہ قبائلی علاقے میں فرار ہوچکا ہے۔