Tuesday, May 21, 2024

موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال گرفتار نہ ہو سکا

موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال گرفتار نہ ہو سکا
September 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،کوئی سراغ نہ مل سکا،پولیس افسران نے ملزم کی تلاش میں سر جوڑ لیے ہیں۔

موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کامرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کےلیے چھلاوا بن گیا ، عابد ملہی پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا،پولیس کی چھبیس کی چھبیس تفتیشی ٹیمیں ابھی تک ملزم کاسراغ لگانے میں ناکام ہیں۔

جدیدٹیکنالوجی بھی کسی کام نہ آئی،ملزم شفقت نے جن ٹھکانوں کا پولیس کو بتایا عابد ملہی وہاں بھی نہ مل سکا ، ملزم بالا مستری کی گرفتاری بھی عابد ملہی کو گرفتار کرنے کیلئے سود مد ثابت نہ ہوئی۔

ذرائع کےمطابق کیس کا مرکزی ملزم تین موبائل سمیں اپنے دوموبائلز پراستعمال کرتاتھا ، ذرائع نے بتایا کہ عابد ملہی کے اشتہاریوں سے رابطے اور بطور شوٹر بھی استعمال ہوتا تھا ، عابد ملہی چھ مرتبہ تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں پکڑا گیا مگر پیسے دیکر اور سفارش کی بنیاد پر بغیر انویسٹی گیشن کے چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نےگزشتہ روز ملزم عابد اور شفقت کی شناخت کرلی تھی اوردونوں کی پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔