Monday, September 16, 2024

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
December 2, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے  ہیڈ کانسٹیبل  محمد عارف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق  افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب  تھانہ بنی کے علاقے کالی ٹینکی چوک ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل عارف شہید جبکہ کانسٹیبل واجد شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے فوری بعد سی پی او راولپنڈی عباس احسن ہولی فیملی اسپتال پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا۔ دوسری جانب شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کی نماز جنازہ  پولیس لائن  راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن سمیت سئینر افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔