Saturday, April 20, 2024

موٹر ریلی ، سیبسٹین اوجی نے چھٹا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

موٹر ریلی ، سیبسٹین اوجی نے چھٹا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
November 18, 2018
کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا میں موٹر ریلی میں ڈرائیورز نے اسپیڈ اورکنٹرول کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں شامل ڈرائیورز نے جیت کے لیے خوب جان لڑائی۔ فرانس کے سیبسٹین اوجی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لگاتار چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا۔   ہوائی میں ورلڈ سرفنگ لیگ کا میلہ سج گیا ہوائی میں ورلڈ سرفنگ لیگ کا میلہ سج گیا۔ سرفرز نے خطرناک سمندری لہروں پر خوب مہارت  کا مظاہرہ کیا۔ سرفرز کی عمدہ پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ آسٹریلیا کے جویل پارکنسن نے ہوائی سرفنگ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔   اے ٹی پی ٹینس میں نواک جوکووچ نے فائنل میں جگہ بنا لی اے ٹی پی ٹینس میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سربئین ٹینس اسٹار نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دی۔ جوکووچ کی جیت کا اسکور چھ، دو اور چھ ،دو رہا۔