Friday, April 26, 2024

موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح بہت سی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے : ماہرین صحت

 موٹاپے کی بڑھتی ہوئی  شرح بہت سی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے : ماہرین صحت
October 26, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان میں موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح بہت سی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے، ایک سو اٹھاسی ممالک میں سے پاکستان نویں نمبر پر ہیں جہاں موٹاپا کی شرح روز بروز بڑھ رہی ہے۔ لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں موٹاپے کی شرح میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جسے قابو کرنے کی ضرورت ہے،انکا کہنا تھا کہ دل کے امراض ،ہائی بلڈ پریشر، کینسر ، فالج ،جوڑوں ،جگر اور آنتوں کے امراض موٹاپے کے باعث بڑھ رہے ہیں جسکی بڑی وجہ ورزش سے اجتناب اور فاسٹ فوڈ کا کثرت سے استعمال ہے۔   اس موقع پر پروفیسر بلال زکریا کا کہناتھا کہ موٹاپا باقاعدہ ایک بیماری ہے جسکے لئے عوام میں شعور اجاگر کرکے صحت مندانہ طرز زندگی کی جانب انھیں راغب کرنا ہوگا۔