Friday, April 19, 2024

موٹاپے کا شکار  نور حسن کا علاج لاہور کے اسپتال میں جاری

موٹاپے کا شکار  نور حسن کا علاج لاہور کے اسپتال میں جاری
June 23, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کےاسپتال میں داخل صادق آباد کے موٹاپے کے شکار  56 سالہ نورحسن کا طبی معائنہ جاری،ڈاکٹرز نے نورحسن  کے  تمام میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دےدیے، معالج ڈاکٹر معاذ کے مطابق آپریشن میں تاخیر کا مقصد مریض کو ذہنی طور پرتیارکرناہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر صادق آباد سے لاہور منتقل کیےگئے موٹاپے کےشکارنورحسن کا طبی معائنہ جاری ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری علاج کے بعد  نور حسن  پہلے سے بہتر  محسوس کررہا ہے مریض کو اب کروٹ لینے میں بھی زیادہ دشواری نہیں ہوتی ۔ معالج ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی نورحسن کے ٹیسٹ کیے گئے تھے  جس کے بعد بلڈ شوگر  اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ نارمل ہیں ۔ نورحسن کو پروٹین سےبھرپور ڈائیٹ دی جا رہی ہے،جس سے وزن  میں کمی لائی جاسکے گی ، مریض  کی سرجری 7 دن میں متوقع ہے ،آپریشن میں تاخیر کا مقصد مریض کو ذہنی طور پر بھی تیار کرنا ہے۔ اس سے پہلے بھی تین سو تیس کلو  وزنی نورحسن  کے لیے اسپیشل وہیل چیئر تیار  کی گئی تھی ۔