Saturday, April 27, 2024

موٹاپے کا شکار نور حسن علاج کیلئے صادق آباد سے لاہور منتقل

موٹاپے کا شکار نور حسن علاج کیلئے صادق آباد سے لاہور منتقل
June 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) موٹاپے کا شکار نور حسن کو علاج کیلئے ایئر ایمبولینس کے ذریعے صادق آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 330 کلو گرام وزنی نورحسن کو چار پائی سمیت بیلٹ سے باندھ کر اٹھایا۔ موٹاپے کا شکار نور حسن کی زندگی میں خوشیاں واپس آنے کا وقت قریب آگیا۔ نور حسن نے میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے علاج کرانے کی اپیل کی تو سپہ سالار کے حکم پر پاک فوج نور حسن کو لاہور لے آئی۔ نورحسن کو گھر سے باہر نکالنے کیلئے دروازہ کاٹنا پڑا۔ ریسکیو اہلکاروں نے چارپائی پر بیلٹ باندھ کر گھر سے باہر نکالا۔ ویٹ لفٹر کے ذریعے منی ٹرک پر سوار کرکے ہیلی پیڈ تک پہنچایا گیا۔ فیملی کے ارکان بھی ہیلی کاپٹر پر نور حسن کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ لاہور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر معاذ الحسن نور حسن کی سرجری کریں گے۔ علاج کے تمام تر اخراجات پاک فوج ادا کرے گی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے نور حسن کے موٹاپے کا معاملہ سب سے پہلے نشر کیا تھا۔ نور حسن پراسرار بیماری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو گیا تھا جس کے باعث چلنا پھرنا ناممکن ہو گیا۔ غربت کے باعث گھر والے علاج بھی نہ کرا سکے۔