Tuesday, April 16, 2024

موٹاپا بہت بڑا خطرہ ہے !!! انگلینڈ میں ڈاکٹرز کی چینی سے تیار ہونیوالے مشروبات مہنگے کرنے کی تجویز

موٹاپا بہت بڑا خطرہ ہے !!! انگلینڈ میں ڈاکٹرز کی چینی سے تیار ہونیوالے مشروبات مہنگے کرنے کی تجویز
July 13, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں کو موٹاپے سے بچانے کیلئے اپنی حکومت کو انوکھی تجویز پیش کی ہے۔ تنظیم نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ موٹاپے سے نمٹنے کےلئے زیادہ چینی والے مشروبات پر 20 فیصد اضافی ٹیکس لگا دیا جائے۔ واضح رہے کہ موٹاپا برطانیہ میں سالانہ 70ہزار قبل از وقت اموات کا سبب ہے۔ غیرصحت مندانہ خوراک کے حوالے سے ایک رپورٹ میں تنظیم نے کہا ہے کہ اس ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم سے پھلوں اور سبزیوں پر سبسڈی دی جانی چاہیے۔ زیادہ چینی کے استعمال کے انسانی صحت پر منفی اثرات جن میں لوگوں کے دانتوں کا خراب ہونا سے لےکر ٹائپ ٹو ذیابیطس تک شامل ہیں، ان کے حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 330 ملی لیٹر کے ایک کین میں 9 چمچ چینی تک پائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میسکو میں ایسے ہی ٹیکس لگانے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صارفین کی حوصلے شکنی کےلئے کم از کم 20 فیصد ٹیکس لگانا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں پر سبسڈی دینے کا مقصد ایک ایسا ماحول تیار کرنا ہے جہاں عوام کی آخری آپشن ایک صحت مند خوراک ہو۔