Friday, April 26, 2024

موٹاپا اور معائنہ نہ کروانا بریسٹ کینسر کے پھیلاﺅ کی بڑی وجوہات ہیں: طبی ماہرین

موٹاپا اور معائنہ نہ کروانا بریسٹ کینسر کے پھیلاﺅ کی بڑی وجوہات ہیں: طبی ماہرین
December 20, 2015
پشاور (92نیوز) پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں تیزی سے اضافہ ہوررہا ہے۔ موٹاپا اس کی ایک وجہ ہے جبکہ بروقت تشخیص نہ ہونے سے مرض کے علاج میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چھاتی کے سرطان کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس مرض سے خوفزدہ خواتین علامات محسوس کریں بھی تو معائنہ کروانے سے گھبراتی ہیں یہی اس مرض کے پھیلاو¿ کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق بچوں کو ماں کا دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے امکانات کم ہوتے ہیں جبکہ خواتین میں موٹا پا بھی اس مرض کی ایک وجہ ہے۔ اگر بروقت تشخیص کی جائے تو چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن ہے مگر آگہی نہ ہونے کے باعث تاخیر سے تشخیص کے باعث پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔