Saturday, April 20, 2024

مونگ پھلی کا استعمال دل کے لیے بہت مفید ہے : طبی ماہرین

مونگ پھلی کا استعمال دل کے لیے بہت مفید ہے : طبی ماہرین
November 27, 2016

لندن (ویب ڈیسک) محققین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال دل کے لیے بہت مفید ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ زیادہ مونگ پھلی اور گری دار خشک میوے کھانے والے لوگوں میں عارضہ قلب سے ہونے والی اموات کا خطرے کم ہوتا ہے۔ امریکہ کی یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے وابستہ محقق ڈاکٹر ژاؤ او شو نے خشک میوے اور موت کے خطرے کی شرح کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی۔ ان کے مطابق مونگ پھلی کھانے سے قلبی فوائد ظاہر ہوئے ہیں۔

مطالعے میں جن لوگوں نے خشک میوے کے طور پرمونگ پھلی کھائی تھی ان میں مطالعے کی مدت کے دوران موت کا خطرہ ایسے لوگوں کی نسبت کم تھا جنھوں نے خشک میوہ کم استعمال کیا تھا یا بالکل نہیں کھایا تھا۔ مونگ پھلی اگرچہ خشک میوہ نہیں ہے اور اس کی درجہ بندی پھلی کے طور پر کی جاتی ہے لیکن اس کے غذائی اجزاء خشک میوے سے ملتے جلتے ہیں۔

انھوں نے تجویز کیا ہے کہ جن لوگوں کو مونگ پھلی سے الرجی نہیں ہے انھیں دل کی صحت کے فوائد کے لیے زیادہ سے زیادہ مونگ پھلی کھانی چاہیئے جو دوسرے میووں کےمقابلے میں سستی بھی ہے ۔ اس میں اعلی درجہ کی پروٹین وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ مونگ پھلی کا مفید روغن ،وٹامن ای ،نمکیات ،فائبر دل کی بیماریوں کے لیے قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہیں۔