Saturday, April 27, 2024

مونٹی کارلوٹینس ایونٹ ،رافیل نڈال نے الجاز کو شکست دیدی

مونٹی کارلوٹینس ایونٹ ،رافیل نڈال نے الجاز کو شکست دیدی
April 19, 2018
مونٹی کارلو( 92 نیوز ) مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ زور وشور سے جاری ہے ، دوسرے راؤنڈ کے اہم میچ میں اسپین کے رافیل نڈال نے سلوانیہ کے الجازبیدن کی خوش فہمی دور کردی ۔ اسپینش کھلاڑی نے چھے ایک ، چھے تین سے میدان مار لیا۔ اسپینش کھلاڑی نے شاندار آغاز کیا ا اور حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا ۔شہرہ آفاق کھلاڑی نے پہلا چھ ایک سے اپنے نام کیا ۔ رافیل نڈال نےدوسرے سیٹ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھا اور یہ سیٹ چھ تین سے جیتا ۔ فاتح کھلاڑی اگلے راؤنڈ میں روس کے کیرن سے ٹکرائیں گے۔