Friday, March 29, 2024

مونس الٰہی کی حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبروں کی تردید

مونس الٰہی کی حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبروں کی تردید
April 14, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ق کےرہنما مونس الٰہی نے  حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سے نہ تو ملاقات کی اور نہ  ہی ملنے کا شوق ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبروں  کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ حمزہ شہباز سے ملنے کی خبر پر حیران ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے نہ تو ملاقات کی ہے اور نہ ملنے کا شوق ہے ۔

مونس الٰہی نے کہا ہے کہ انکے والد چودھری پرویز الہیٰ پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتے  بلکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مکمل حمایت  کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1117371196331393024