Friday, March 29, 2024

موناکو گراں پری پریکٹس ریس میں لوئس ہملٹن تیز ترین رہے، برطانوی ڈرائیور نے ایک منٹ 17.192 سیکنڈز میں لیپ مکمل کیا

موناکو گراں پری پریکٹس ریس میں لوئس ہملٹن تیز ترین رہے، برطانوی ڈرائیور نے ایک منٹ 17.192 سیکنڈز میں لیپ مکمل کیا
May 22, 2015
موناکو (ویب ڈیسک) موناکو گراں پری پریکٹس ریس میں برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن تیز ترین جبکہ جرمنی کے نیکو روز برگ دوسرے نمبر پر رہے۔ سیزن کی دوسری گراں پری پریکٹس ریس سرکٹ دی موناکو پر منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے بیس ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے بل کھاتے ٹریکس پر مہارت کا خوب مظاہرہ کیا اور ایک منٹ سترہ اعشاریہ ایک نو دو سیکنڈز میں لیپ مکمل کر کے سرفہرست رہے۔ پریکٹس ریس میں جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسری پوزیشن پر رہے۔ انہوں نے ایک منٹ سترہ اعشاریہ نو تین دو سیکنڈ میں لیپ مکمل کیا۔ جرمنی سے ہی تعلق رکھنے والے سباسٹن ویٹل تیسرے اور فن لینڈ کے کیمی ریکونن چوتھے نمبر پر رہے۔ اس سیزن کی انیس ریسوں میں سے پانچ کے بعد روزبرگ لوئس ہملٹن سے بیس پوائنٹس پیچھے ہیں۔