Thursday, April 25, 2024

مون گارڈن فلیٹس کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

مون گارڈن فلیٹس کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت
December 3, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے ایک ہفتے میں مون گارڈن کے فلیٹس کو خالی کروانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے بلڈر کی عدم پیشی پر استفسار کیا جس پر بلڈر کے وکیل نے پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مون گارڈن فلیٹس کو خالی کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے بلڈر کی عدم پیشی کی بات کی تو بلڈر کے وکیل نے کہا کہ اگر عدالت حکم دے تو بلڈر کو پیش کر دیں گے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ بلڈر کسی بھی پیشی پر نہیں آرہا۔ سماعت کے موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور اے آئی جی کراچی عدالت میں پیش ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق مون گارڈن میں 180 فلیٹس ہیں۔ 70فلیٹس پہلے ہی خالی تھے جبکہ 27 کو خالی کروایا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 1 ہفتے میں مون گارڈن کے فلیٹس کو خالی کروانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے 22 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔