Tuesday, April 16, 2024

مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جنوبی ایشیا میں تباہی مچادی

مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جنوبی ایشیا میں تباہی مچادی
July 15, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت، نیپال، چین اور بنگلہ دیش کو ہلا کے رکھ دیا،درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مغربی یونان میں بھی خوفناک طوفان سے سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک سیلاب  65 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد لاپتہ ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ بھارت میں دریائے برہما پتر قہر برساتا ہوا اپنے کناروں سے باہر آ گیا ہے اور ریاست آسام میں 1800 گاؤں سیلاب میں بہہ چکے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ 26 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں مون سون کی بارشوں نے روہنگیا پناہ گرینوں کے کیمپ میں تباہی مچا دی ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے اپریل سے اب تک 10 افراد مر چکے ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے مشرقی چین کے صوبے جنگ شی میں چھ لاکھ سے زائد لوگوں کو شدید متاثر کیا،اب تک 93 ملین ڈالرز کا معاشی نقصان ہو چکا ہے، 7 شہروں اور 30 قصبوں میں سیلاب کی وجہ سے بیس ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔ مغربی یونان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے درجنوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، خوفناک طوفان سے سات لوگ بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔