Saturday, May 11, 2024

مون سون کا نیا اسپیل، جنوبی پنجاب، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان

مون سون کا نیا اسپیل، جنوبی پنجاب، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان
August 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے، مون سون کا نیا اسپیل آرہا ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش بس آئی۔ آج شام خلیج بنگال سے مون سون ہواؤں کا سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں مون سون ہوائیں داخل ہونگی۔ آج شام سے ہفتہ کے درمیان ملک بھر کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج دن کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔