Thursday, March 28, 2024

مون سون میں فیصل آباد کے الیکٹرک پول شہریوں کیلئے خطرہ

مون سون میں فیصل آباد کے الیکٹرک پول شہریوں کیلئے خطرہ
July 16, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) مون سون کے موسم میں فیصل آباد شہر کے الیکٹرک پول شہریوں کے سروں پر خطرہ بن کر منڈلانے لگے، شہر میں شاہراوں پر جابجا لگے الیکٹرک پول کی حالت سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ شہر کے متعدد مقامات پر اکھڑے، گرے اور جُھکے پڑے بجلی کے پول، جن کی حالت قابل رحم اور ان سے درپیش خطرات سے شہریوں کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ شہر کی مین شاہراہیں سمیت رہائشی علاقوں میں ان پولز کی حالت اس قدر نازک کہ آندھی کا ایک جھٹکا انہیں اکھاڑ پھینکے۔ فیسکو ذرائع کے مطابق راجباہ روڈ، شیخ کالونی، بابو والا، سمن آباد جڑانوالہ روڈ اور سمندری روڈ سمیت بیشتر علاقوں میں ایک ہزار کے قریب الیکٹرک خستہ ہیں۔ متعدد آندھی و طوفان کے موسم میں گرے اور قیمتیں جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ فیسکو حکام کہتے ہیں کہ وہ پولز کو گاپے بگاہے مرمت کرواتے رہتے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ خستہ حال الیکٹرک پول کی مرمت نہ کی گئی تو مون مون کی بارشوں میں اسکے خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایک طرف مون سون کی طوفانی بارشیں اور دوسری جانب اوندھے منہ کھڑے بجلی کے پول، اللہ نہ کرے کہ کسی بڑے حادثے کا سبب بنیں۔