Sunday, May 12, 2024

مون سون بارشوں کی انٹری، ملک کے بیشتر شہروں میں بادل کھل کر برسے

مون سون بارشوں کی انٹری، ملک کے بیشتر شہروں میں بادل کھل کر برسے
July 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مون سون بارشوں کی انٹری، ملک کے بیشتر شہروں میں بادل کھل کر برسے، طوفانی آندھی نے درخت جڑ سے اکھاڑ دئیے، کئی مقامات پربجلی کے کھمبے گر گئے، ترسیلی نظام معطل ہونے سے کئی گھنٹوں تک بجلی بحال نہ ہوسکی، مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں کی انٹری،ملک کے بیشتر شہروں میں بادل کھل کر برسے، آندھی اور طوفانی ہواؤں نے  کئی درخت جڑ سے اکھاڑ دیے،کئی مقامات پربجلی کے کھمبے گر گئے۔ لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان میں بادلوں نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، شیخوپورہ، اوکاڑہ، رینالہ خورد، دیپالپور میں بادل کھل کر برسے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سانگلا ہل، پنڈی بھٹیاں، سرائے عالمگیر، کھاریاں میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش ہوتے ہی کئی علاقوں میں متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے ،کئی گھنٹوں تک بجلی بحال نہ ہوئی۔ بارش اور آندھی کے باعث ،درخت  اور کھمبے گرنے اور مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں پیر سے بادل برسنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔