Thursday, March 28, 2024

موم بتی سے موبائل فون چارج کرنا ہوا ممکن، تھرمو الیکٹرک جنریٹر متعارف کرا دیا گیا، جلد فروخت کیلئے پیش ہو گا

موم بتی سے موبائل فون چارج کرنا ہوا ممکن، تھرمو الیکٹرک جنریٹر متعارف کرا دیا گیا، جلد فروخت کیلئے پیش ہو گا
July 22, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ماہرین نے ایک ایسا تھرموالیکٹرک جنریٹر تیار کر لیا ہے جو بجلی کی عدم دستیابی پر موم بتی سے اڑھائی واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے جس سے چھوٹے کیمروں کو بجلی دی جا سکتی ہے جبکہ یہ ایک موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے بھی کافی ہے۔ برتن نما آلے کے پیندے میں تھرمو الیکٹرک جنریٹر نصب کیا جاتا ہے اور اس میں پانی بھر کر نیچے موم بتی جلائی جاتی ہے اور یہ دو آئی فون تقریباً چھے گھنٹوں کے اندر چارج کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق موم بتی چارجر گھر کے اندر رہتے ہوئے حرارت سے بجلی بناتا ہے اور مستقل بنیادوں پر ہموار چارجنگ فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو مکمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ کمپنی اس کے لیے ایک خاص قسم کی موم بتی خود فراہم کرے گی اور جلد ہی تمام اقسام کی موم بتیوں سے اسے چارج کرنا ممکن بنایا جائیگا۔