Sunday, May 19, 2024

مولانااحمدرضاخان بریلویؒ کے عرس کی مناسبت سے عالمی کانفرنس آج سے شروع ہوگی

مولانااحمدرضاخان بریلویؒ کے عرس کی مناسبت سے عالمی کانفرنس آج سے شروع ہوگی
November 2, 2018
کراچی ( 92نیوز) امام اہلسنت، مجدد دین و ملت مولانا احمد رضا خان بریلویؒ کے سو سالہ عرس کی مناسبت سے کراچی میں تین روزہ عالمی کانفرنس آج سے شروع ہوگی، کانفرنس میں مصر، شام، ترکی اور لبنان سمیت کئی ممالک کے مذہبی اسکالرز اور ثناء خواں شریک ہوں گے۔ دارالعلوم امجدیہ میں مولانا احمد رضا خان بریلوی کی علمی، فقہی، ملی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ کانفرنس میں پاکستان،مصر،شام، ترکی، لبنان سمیت کئی ممالک کے مذہبی اسکالرز، سجادہ نشین، علماء کرام اور ثناء خواں شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے  آخرمیں دارالعلوم امجدیہ سے فارغ التحصیل علماء کرام کی دستار بندی ہوگی۔