Friday, May 17, 2024

مولانا گالی واپس لیں، خاقان معذرت کریں، پیپلزپارٹی کی واپسی کیلئے شرط

مولانا گالی واپس لیں، خاقان معذرت کریں، پیپلزپارٹی کی واپسی کیلئے شرط
May 25, 2021

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈٰی ایم) میں واپسی کے لئے مولانا سے گالی واپس لینے اور شاہد خاقان سے معذرت کی شرط رکھ لی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ، مولانا اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں ہم پی ڈی ایم میں آنے کو تیار ہیں۔ ن لیگ والوں نے پی ڈی ایم کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا۔ ن لیگ ساتھ دیتی تو آج نہ صرف پنجاب بلکہ مرکزی حکومت ختم ہو چکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپوزیشن کو اکٹھا کرنیکی کوشش کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف شاہد خاقان کی بات سے متصادم بات کردی ہے۔ شاہد خاقان نے ن لیگ میں دراڑوں کو وا ضح کر دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ،شاید خاقان رانا تنویر سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ ہم اس حکومت کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔ یہ کہتے تھے کہ نمبر نہیں ہے تریں گروپ کے علاوہ بھی لوگ ہیں جو عمران حکومت سے تنگ ہیں۔ شہباز کے عشائیہ میں گئے تھے۔

قمر زمان کائرہ بولے کہ ن لیگ اور پی ٹی ائی میں دھڑے بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی پہلے دن سے اصولی موقف پر کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی۔ مولانا کو فیصلہ کرنا چاہیے وہ کہاں کھڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کا حلف ہونا چاہیے تھا، حکومت سیاست اور اسمبلیوں کو بے توقیر کر رہی ہے۔ ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کیساتھ کھڑی ہے۔

پی پی رہنماء نے مزید کہا، حکومت تمام وعدوں میں ناکام ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے اندر سے لوگ باتیں کر رہے ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہمارے دور میں کام ہوا، حکومت ختم کر کے عوام کی نمائندہ حکومت چاہتے تھے۔