Thursday, May 9, 2024

مولانا کے ہاتھ چومنے والوں سے پیپلزپارٹی ہاتھ کر گئی ، فردوس عاشق اعوان

مولانا کے ہاتھ چومنے والوں  سے پیپلزپارٹی ہاتھ کر گئی ، فردوس عاشق اعوان
January 5, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کے ہاتھ چومنے والوں سے پیپلزپارٹی ہاتھ کر گئی، زرداری نے تو کہہ دیا مرسوں مرسوں استعفیٰ نہ ڈیسوں ، اب مریم چاہتی ہیں انہیں جلد گرفتار کرکے فیس سیونگ کا موقع دیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ مو لانا کے ہاتھ چومنے والے قدم بھی چومیں گے،زرداری صاحب کی ہاتھ پر بیت کی گئی لیکن انہوں نے ہاتھ جھٹک دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری چھڑی پکڑ کر اپنی پارٹی کو ہانک رہی ہیں، وہ چاہتی ان کو جلد گرفتار کیا جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزیر انرجی اختر ملک کے ہمراہ سومیگاواٹ کے توانائی منصوبے کا افتتاح کیا۔