Friday, May 10, 2024

مولانا کے دھرنے کو سب نے مسترد کر دیا، ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں، چودھری سرور

مولانا کے دھرنے کو سب نے مسترد کر دیا، ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں، چودھری سرور
October 10, 2019
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا مولانا کے دھرنے کو سب نے مسترد کر دیا، ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں۔ عوام جانتی ہے یہ دھرنے نہیں بلکہ اتحاد کا وقت ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مولانافضل الرحمٰن سے حکومت کو پریشانی نہیں۔ قوم جانتی ہے کشمیریوں پر ظلم کے خلاف اتحاد ناگزیر ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مسائل کا سامنا پاکستان کو ہے۔ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا مذہب کے نام پر لوگوں کو بہکا کر اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔