Friday, May 17, 2024

مولانا کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے ، شیخ رشید

مولانا کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے ، شیخ رشید
October 12, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مولانا فضل الرحمٰن پھنسنے جا رہے ہیں۔ مولانا کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو پہلے مریم نے مروایا اب حسین نواز مروائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ پھنسنے جارہے ہیں۔ وہ کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں چھبیس  اکتوبرکو بتاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چھ آدمیوں کو رہا کر دیں تو ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ انتخابات کی باتیں کرنے والوں کی چیخیں سنائی دیں گی۔ انہوں نے اِس وقت  تک ریلوے کو نفع بخش ادارہ بنانے اور پندرہ جنوری کے بعد سے عمران خان کے چھا جانے کا دعویٰ  بھی کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں تینتیسویں نیشنل اولمپک گیمز کی مشعل کا استقبال کیا۔