Wednesday, May 8, 2024

مولانا کے آزادی مارچ پر حکومتی نمائندے پیش گوئیوں میں مصروف

مولانا کے آزادی مارچ پر حکومتی نمائندے پیش گوئیوں میں مصروف
October 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان تو طبل جنگ بجا چکے مگر حکومتی نمائندوں کو پیش گوئیوں سے فرصت نہیں۔ سینیٹر شبلی فراز کو دھرنا ناکام ہونے کا یقین ہے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں ”مولانا فضل الرحمان تو ایک وزارت کی مار ہیں“۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے دھمکیوں کےساتھ پیشگوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے جے یو آئی کا دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی کردی،، کہتے ہیں مولانا گرفتار ہوکر ہیرو بننا چاہتے ہیں مگر حکومت اتنی اہمیت نہیں دے گی۔ وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا۔انتخابات میں ناکام لیڈر آزادی مارچ کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا۔مولانا فضل الرحمان ایک وزارت کی مار ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کےساتھ بلاول بھٹو کو بھی نشانہ بنایا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے آزادی مارچ سے متعلق 25 اکتوبرکو بڑی خبر دینے کی پیش گوئی کردی۔