Sunday, May 19, 2024

مولانا کا دھرنا ملکی مفاد میں نہیں ، شاہ محمود قریشی

مولانا کا دھرنا ملکی مفاد میں نہیں ، شاہ محمود قریشی
October 7, 2019
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی تاریخ اور وقت کو غلط قرار دیدیا ، کہا کہ 27 اکتوبر کا دھرنا  ملکی مفاد میں نہیں ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 3 روزہ  دورہ چین پر جا رہے ہیں  جہاں ان کی چینی صدر اور  ہم منصب سے ملاقات ہو گی ، وزیر اعظم پاکستان میں  سرمایہ ماری کی خواہاں چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  ایف اے ٹی ایف  میں پاکستان نے دوستوں کو مطمئن کیا ہے ، منی لانڈرنگ کے حوالےسے موجودہ حکومت نے خاطر خواہ اقدامات کئے ،  بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے  ، مسئلہ کشمیر پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تنقید کر رہی ہیں ،  امریکی سینیٹرز کا وفد مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہتا تھا   جس کی بھارت نے اجازت نہ دی ، ہم نے انہیں  آزاد کشمیر کا دورہ کرایا ، کوئی اور بھی  دورہ کرنا چاہے تو  ہم تیار ہیں ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج  ہاؤس آف کامن ، یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہورہی ہے، آج بھارت میں بھی مسئلہ کشمیر پر آوازیں اٹھ رہی ہیں ، بھارتی عدلیہ اور میڈیا حکومت کے زیر اثر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں ،  اپوزیشن کی دیگر جماعتیں مولانا کے ساتھ نہیں ،  ان کے مارچ کی تاریخ کا انتخاب غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 27 نومبر کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ، 27 نومبر کو احتجاج اچھا پیغام نہیں ۔