Friday, April 19, 2024

مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کا واقعہ ، اہلخانہ کا مقدمہ درج کرانے سے انکار

مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کا واقعہ ، اہلخانہ کا مقدمہ درج کرانے سے انکار
October 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ڈرائیور سمیت شہادت کے واقعے میں مولانا عادل خان کے اہلخانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا۔ معروف عالم دین مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کا قتل آج تیسرے دن بھی قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔ پولیس نے کئی اہم شوائد اکٹھے کئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا چکی ہیں۔ فوٹیج کی مدد سے ملزم کے آنے اور جانے کے راستوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے اور چشم دید گواہوں سمیت  بیس افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں لیکن قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ جیوفنسنگ سے بھی قاتلوں کی پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے مولانا عادل کی گاڑی شوائد اکھٹے کرنے کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دی ہے۔ ادھر مولانا عادل خان کے اہلخانہ نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا جس کے بعد سرکار کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی کے حوالے کر دی جائے گی ۔ کراچی علما کمیٹی نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی ۔