Thursday, March 28, 2024

مولانا نے بلاول اور شہباز شریف کی ملاقات بروکر کی حیثیت سے کرائی ، فیاض الحسن چوہان

مولانا نے بلاول اور شہباز شریف کی ملاقات بروکر کی حیثیت سے کرائی ، فیاض الحسن چوہان
July 29, 2020

راولپنڈی ( 9 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول اور شہباز شریف کی ملاقات مولانا فضل الرحمان نے بروکر کی حیثیت سے کرائی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گزشتہ برس بھی  مولانا نے کروڑوں کی دیہاڑی لگائی ،اب دوبارہ سے سوچا جا رہا ہے کہ ایسا کچھ کیا جائے ، شہباز شریف بلاول سے زیادہ سیانے ہیں ، جب سیاست کا بیڑہ غرق ہو رہا تھا تو دونوں ہاتھ باندھ کر کھڑے تھے ، ہفتہ قبل شہباز شریف نے انہیں ٹھینگا دکھا دیا، بلاول زرداری نے لیڈ کرنے کا کہا تو شہباز شریف نے ٹال دیا۔کل پریس کانفرنس کے آخر میں ساری پشتو سمجھ آ گئی۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اے پی سی دو سالوں میں اتنی کھیلی گئی کہ اب  بدنام ہی ہو گئی، 73 کے آئین کے تناظر میں 74 اے پی سی ہو چکیں، یہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست اب بھی کرنے آئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ہر قسم کے مسائل کو حل کر رہی ہے، سب سے بڑا کارنامہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا یہ ہے کہ کورونا پر اگلے چند ہفتوں میں قابو پالیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پاک افواج ، ڈاکٹرز پولیس سمیت ہر ادارے کے فرد نے بھرپور ساتھ دیا ، کورونا وائرس کے حوالے سے منفی سیاست کرنے والے شہباز شریف لندن سے آئے، انکا خیال تھاسول نافرمانی کا ماحول بن جائے گا گا مگر رسوائی انکے کھاتے میں آئی، کورونا نے اپوزیشن اور شہباز شریف کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا، دس سالوں میں باون ارب روپے پنجاب پر خرچ ہوئے ، قائد حزب اختلاف پر سال کے کروڑوں روپے لگتے ہیں۔