Sunday, September 8, 2024

  مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا، ذرائع

  مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا، ذرائع
January 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا  مسعود ااظہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ مفتی روف اصغر اور انکے ساتھیوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ واضح رہے کہ  بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے میں مولانا مسعود اظہر کے ملوث ہونے کا ذکر کیا گیا تھا لیکن بھارت کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت اور شواہد تسلی بخش اور ناکافی تھے۔