Monday, May 6, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کے ماموں عبدالرؤف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب عدالت پیش

مولانا فضل الرحمٰن کے ماموں عبدالرؤف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب عدالت پیش
December 16, 2020

پشاور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کے ماموں عبدالرؤف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب عدالت میں پیش ہو گئے۔

حاجی عبدالرؤف نے مؤقف اختیار کیا وہ 1994 سے ٹھیکے داری کر رہے ہیں۔ فضل الرحمٰن کی کوئی جائیداد نہیں۔

 ادھر وزیر مواصلات مراد سعید نےعبدالرؤف کو مولانا فضل الرحمٰن کا مبینہ فرنٹ مین قرار دیدیا۔ ٹوئٹ میں لکھا پہلے شہباز شریف کے چینی اور پاپڑ والے اور زرداری کے سموسے والے، اب پیش خدمت ہے فضل الرحمان کا رؤف ماما۔

نیب خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف کیس میں ان کے ماموں کو بلایا تھا۔