Thursday, March 28, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کراچی میں ڈی سی تعینات

مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کراچی میں ڈی سی تعینات
July 24, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاء الرحمٰن کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا۔ سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے ضیاء الرحمٰن  کی تعیناتی پر سوالات اٹھا دیئے۔ سندھ میں سیاسی تعیناتی کا سلسلہ نا تھم سکا، سندھ حکومت نے ایک اور سیاسی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے عہدے سے چھٹی ہوگئی۔ کرسی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو مل گئی۔ ضیاء الرحمان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔ ادھرُ سندھ حکومت نے سیاسی تعیناتی کے تاثر کو  مسترد کردیا۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر ایم کیوایم پاکستان پھٹ پڑی۔ رہنماوُں نے  ضیاء الرحمان کی تعیناتی کو اے پی سی  گٹھ جوڑ قرار دیا۔ سیاسی مصبرین کہتے ہیں مولانا کے بھائی کی کے پی کے  سے کراچی  تعیناتی حیران  کن ہے، لگتا ہے  پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف  مل کر  حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اہم مشن پر گامزن ہیں۔