Wednesday, May 22, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کی نوازشریف اور آصف زرداری سے پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت

مولانا فضل الرحمٰن کی نوازشریف اور آصف زرداری سے پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کا نوازشریف اور آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف سینیٹ انتخابات کے بعد لانگ مارچ کے حامی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری مُصر ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کا قانونی آپشن ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی الگ الگ ترجیحات کی وجہ سے مولانا فضل الرحمٰن چوراہے کے درمیان آگئے ہیں۔