Monday, May 13, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست ختم ہوچکی، زرتاج گل

مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست ختم ہوچکی، زرتاج گل
November 22, 2021 ویب ڈیسک

ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست ختم ہوچکی۔

وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پی ڈی ایم جلسے میں مدارس کے طلبا بھی نہ آئے، مولانا عوامی توجہ حاصل کرنے کیلئے بیان دیتے رہتے ہیں۔

زرتاج گل بولیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر بلدیاتی، ضمنی اور جنرل الیکشن کے لیے تیار ہے۔ حکومت اختیارات کو نچلے طبقے تک پہنچانے کے لئے بلدیاتی الیکشن کروا رہی ہے۔