Wednesday, May 8, 2024

مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس ، مریم ، بلاول و دیگر کی شرکت

مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس ، مریم ، بلاول و دیگر کی شرکت
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں مریم نواز ،بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

پی ڈی ایم اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں خود ووٹ توڑے اور خریدے، تب اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا؟،  آج اپنے ارکان ساتھ چھوڑ رہے ہیں تو شو آف ہینڈ یاد آگیا۔فضل الرحمن نے کہا کہ حکمران جماعت کے ارکان کو اپنی پارٹی پر اعتماد نہیں رہا۔

ذرائع  کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ سے متعلق اپنی تجاویز اجلاس میں پیش کیں ، مولانا نے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی دے دی،تجویز میں کہا گیا کہ  لانگ مارچ کے تمام شرکا پندرہ مارچ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں ، 15 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مولانا نے تجویز دی کہ رمضان المبارک سے ایک روز قبل دھرنہ ختم کیا جائے، دھرنے کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے پی ڈی ایم جماعتیں چندہ اکٹھا کریں۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سینٹ انتخابات مل کر لڑنے پر متفق ہوگئی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے تعاون کریں گی۔