Friday, May 17, 2024

مولانا فضل الرحمن کبھی اپنے فنڈز پر بھی روشنی ڈالیں ، شہباز گل

مولانا فضل الرحمن کبھی اپنے فنڈز پر بھی روشنی ڈالیں ، شہباز گل
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کبھی اپنے فنڈز پر بھی روشنی ڈایں ۔ وزارت عظمیٰ کیلئے بیرونی طاقتوں کے خوشآمدیوں کا اپنا ماضی داغدار ہے ۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  مزہب، نظریات اور جمہوریت کا نام بیچنے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ، ن لیگ کا اپنی پارٹی فنڈنگ کے ذرائع نہ بتانا اس بات کا مظہر ہے کہ پارٹی فنڈز کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا ، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج چور مچائے شور کے سوا کچھ نہیں ۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اب تک اپنی پارٹی کی فنڈنگ کا جواب نہیں دے پائے، پی ڈی ایم ضرور احتجاج کرنے آئے مگر ساتھ اپنے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیل بھی لائیں۔