Monday, September 16, 2024

مولانا فضل الرحمن کا پارٹی پوزیشن کی بہتری کیلئے اسلام کا سہارا، خیبوپختونخوا حکومت اسلام کے خلاف سازش قرار

مولانا فضل الرحمن کا پارٹی پوزیشن کی بہتری کیلئے اسلام کا سہارا، خیبوپختونخوا حکومت اسلام کے خلاف سازش قرار
February 12, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کی پوزیشن خیبرپختونخوا میں کمزور پڑؑنے لگی تو مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے ایک بار پھر اسلام کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو بھی اسلام کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ پشاور میں پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایسی جماعت کو اقتدار میں لایا گیا ہے جو مذہب کی جڑیں کمزور کرنا چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم کا حصول بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کو بھی بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں۔ لاشیں گرانا اور بھتہ وصول کرنا اسلام کے منافی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مغربی دنیا کمزور ممالک کے وسائل پر مختلف اداروں کے ذریعے قبضہ کرنا چاہتی ہے۔