Friday, April 26, 2024

مولانا فضل الرحمن پہلے دن سے بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

مولانا فضل الرحمن پہلے دن سے بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
October 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر  برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  پہلے دن سے بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں  ، وہ  جس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں وہ سیاسی نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کروڑوں روپے کے فنڈز استعمال کیے،ثبوتوں کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمٰن کو سزا ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا جس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،کونسی قوتیں ان کے پیچھے ہیں،ثبوت پیش کرونگا، مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس بھیجا ہے۔