Friday, May 10, 2024

مولانا فضل الرحمٰن پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمٰن پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں، شیخ رشید
February 15, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں مولانا فضل الرحمٰن پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں، آئندہ اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے، بلاول بھٹو کے کھیلنےکے دن ہیں، نہیں چاہتا وہ جیل جائیں، شہباز شریف  آئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف آنہیں رہے، مریم جا نہیں رہیں، شہبازشریف مارچ کے آخرمیں آنا چاہتے ہیں۔ وزیرریلوے کہا بلاول کے گھومنے پھرنے، اٹکھیلیاں کرنے کے دن ہیں، جیل نہیں جائے گا۔ انہوں نے مہنگائی کو حکومت کا سب سے بڑا دشمن قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔