Friday, April 26, 2024

مولانا فضل الرحمن اگر دستبردار ہوں تو ہم جیت جائیں گے ، قمر زمان کائرہ

مولانا فضل الرحمن اگر دستبردار ہوں تو ہم جیت جائیں گے ، قمر زمان کائرہ
September 2, 2018
لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمن اگر دستبردار ہوں تو ہم جیت جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ صدارتی الیکشن کی مہم کے لئے لاہور پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اعتزاز احسن کے حق میں دستبردار ہو جائیں اگر ایسا ہوا تو اعتزاز احسن الیکشن جیت سکتے ہیں ۔ اس وقت اپوزیشن کے کسی اتحاد کا وجود نہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ووٹ مانگنے کے لئے نواز شریف سے ملنے جیل بھی جانا چاہتے تھے لیکن ممکن نہ سکا ۔ اب بھی امید ہے کہ مسلم لیگ ن اعتزاز احسن کو سپورٹ کرے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست میں مافیاں نہیں ہوتیں اگر مافیوں کا سلسلہ چل نکلا تو دیگر جماعتوں کو پیپلزپارتئ سے بھی معافیاں مانگنا پڑیں گی۔