Friday, March 29, 2024

مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج ، شہباز شریف سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج ، شہباز شریف سے ملاقات
November 26, 2016

 

لاہور(92نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کےمطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چار روز کے بعد ڈاکٹروں نے ہسپتال سے چھٹی دے دی۔ ان کے معدے اور لبلبے میں تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن ہسپتال سے نکلتے ہی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچے جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی عیادت کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور خطے خصوصاً کشمیر میں بھارتی مظالم اور بار بار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی بھرپور مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے پاکستان کی بہادر افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔