Wednesday, May 8, 2024

مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ، گورنر سندھ ‏

مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ، گورنر سندھ ‏
November 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ، فنڈنگ کیس سے مولانا کو خوشی کا موقع نہیں ملے گا ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سربراہ اب گھرجاکر آرام کریں، فنڈنگ کیس میں کوئی ایسی چیز نہیں جس سے مولانا کو خوشی ملے۔ عمران اسماعیل نے سندھ میں گندم کے بحران کا خدشہ بھی ظاہر کردیا  اور اس کی ذمہ داری ابھی سے سندھ سرکار پر ڈال دی  ، ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت پر وفاقی حکومت کوکلین چِٹ دے دی ۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کبھی چلغوزے اخروٹ اور اب گندم کو غائب کیا جارہا ہے، اس کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے، آنے والے دنوں میں گندم کا بحران ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام دوست ہے ، ٹماٹر کی فصل کم ہونے سے حکومت کی کارکردگی نہیں پرکھی جاسکتی ، ٹماٹر کی قیمت حکومت نے نہیں بڑھائی نہ ہی ٹماٹر ملک سے باہر بھیجے۔