Tuesday, May 21, 2024

مولانا فضل الرحمان کیخلاف اداروں کے خلاف تقریرکی درخواست مسترد

مولانا فضل الرحمان کیخلاف اداروں کے خلاف تقریرکی درخواست مسترد
October 23, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، آپ کس کس کو روکیں گے ، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہئے ۔ درخواست گزار شہری شاہجہان خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان سکیورٹی اداروں کے خلاف تقریر کرتے ہیں ،وزیر اعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے تاحال مولانا کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہئے ، ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے ، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بارے میں بات نہ کرے ،  گلوبل ورڈ ہے ، سوشل میڈیا کا دور ہے ، آپ کس کس کو روکیں گے ، ملک میں اظہار آزادی رائے ہونا چاہئے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ میرے خلاف بھی لوگ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کر رہے ہیں ، آپ نے اسلام پڑھا ہے ، امام ابو حنیفہ ؒ اپنے شاگردوں کیساتھ اظہار اختلاف کرتے تھے ۔ عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ۔