Friday, May 3, 2024

مولانا فضل الرحمان کی پیر آف تونسہ سے ملاقات، حکومتی پیغام پہنچایا

مولانا فضل الرحمان کی پیر آف تونسہ سے ملاقات، حکومتی پیغام پہنچایا
December 27, 2017

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے پیر آف تونسہ شریف خواجہ عطا اللہ تونسوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ مولانا فضل الرحمان نے پیر آف تونسہ کو حکومتی پیغام پہنچایا ۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولا نافضل الرحمان حسن آباد میں واقعہ پیر آف تونسہ شریف خواجہ عطا اللہ تونسوی کی رہائش گاہ پہنچے تو خواجہ عطا اللہ تونسوی نے خود انکا استقبال کیا ۔

دونوں میں40 منٹ کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کر چکی ہے ۔ اب اگر کوئی اتحاد بنے گا بھی تو اگلے الیکشن کے حوالے سے بنے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  پیر آف تونسہ شریف سے ملاقات نجی تھی کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔